شمالی کوریا کی جانب سے مزید راکٹ تجربات،امریکا کی تصدیق

جمعہ 18 مارچ 2016 20:26

واشنگٹن/پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)شمالی کوریا نے ایک بار پھر دْور مار میزائل فائر کیے ، جو سمندر میں جا کر گرے ۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریائی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ جمعہ کو فائر کیے گئے نوڈونگ طرز کے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے یہ میزائل غالباً تیرہ سو کلومیٹر تک موجود ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ امریکی وزارتِ دفاع نے ان اعداد و شمار کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکا نے شمالی کوریا پر ایسے تمام اقدامات سے باز رہنے کے لیے زور دیا ہے، جن سے خطّے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہو۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل واشنگٹن حکومت نے پیونگ یانگ کے خلاف اپنی پابندیاں مزید سخت کر دی تھیں۔