امریکا اور اْس کے اتحادیوں کے عراق اور شام میں بیس فضائی حملے،22ہلاک

حملوں میں ہیڈکوارٹرز اور ٹیکٹیکل یونٹوں کو نشانہ بنایا گیا ، گاڑیاں، ایک سرنگ اور دیگر اہداف کو تباہ کر دیا گیا،امریکی بیان

جمعہ 18 مارچ 2016 20:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) امریکا اور اْس کے اتحادیوں نے عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے عسکریت پسندوں کے خلاف بیس فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 22جنگجوہلاک ہوگئے۔ عراق میں سات شہروں کے قریب کیے گئے گیارہ حملوں میں ہیڈکوارٹرز اور ٹیکٹیکل یونٹوں کو نشانہ بنایا گیا اور گاڑیوں، بھاری مشین گن پوزیشنوں، ایک سرنگ اور دیگر اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات فضائی آپریشنز کے نگران اتحاد کی جانب سے بتائی گئی ہے۔ کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس کی جانب سے جمعے کو جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق شام کے تین شہروں کے قریب اہم ٹھکانوں پر نو حملے کیے گئے اور متعدد پوزیشنیں تباہ کر دی گئیں۔ عراق میں سات شہروں کے قریب کیے گئے گیارہ حملوں میں ہیڈکوارٹرز اور ٹیکٹیکل یونٹوں کو نشانہ بنایا گیا اور گاڑیوں، بھاری مشین گن پوزیشنوں، ایک سرنگ اور دیگر اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :