پنجاب حکومت کی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ‘صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان
ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جارہا ہے ‘ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں دورہ کے موقع پر گفتگو
جمعہ 18 مارچ 2016 20:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر معدنیات پنجاب چوہدری شیر علی خا ن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں ‘ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جا رہاہے ‘مریضوں کے علاج معالجہ کے غرض سے مثبت اقدامات تسلسل کے ساتھ کئے جا رہے ہیں تا کہ لوگوں کو گھر کے قریب ہی آسانی کیساتھ طبی سہولیات میسر آسکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزٹی ایچ کیو ہسپتال اور لینڈ ریکارڈ سنٹر چونیاں کے اچانک دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شیخ محمد سلیم خالد ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نذیر ، ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد چیمہ ، ٹی ایم او گلشن نورین اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان نے ہسپتال میں عوام الناس کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔
انہوں نے ہسپتال کی تمام وارڈز ، ایکسرے روم ، لیبارٹری ، میڈیسن سٹور ،آپریشن تھیٹر اور دیگر وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیااور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او اور ایم ایس نے ہسپتال میں لوگوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے لینڈ ریکارڈ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر لوگوں سے کمپیوٹرائزڈ نظام کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور انکے مسائل بھی سنے جنہیں فوری حل کرنے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.