Live Updates

عمران خان پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پاک بھارت میچ دیکھنے بھارت پہنچ گئے

سابق کپتان قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں مفید مشورے دیں گے ‘ ذرائع

جمعہ 18 مارچ 2016 20:07

عمران خان پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پاک بھارت میچ دیکھنے بھارت ..

لاہور/نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے بھارت پہنچ گئے ۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، مرکزی ترجمان نعیم الحق ، عون چوہدری اور دیگر کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور پہنچے اور بعد ازاں نئی دہلی کیلئے روانہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

عمران خان آج کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ دیکھیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان عمران خان قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں روایتی حریف بھارت کے خلاف کامیابی کیلئے مفید مشورے دیں گے ۔یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی گزشتہ روز میچ دیکھنے کے لئے لاہور سے بھارت کیلئے روانہ ہوئے جبکہ ریحام خان جو ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے پہلے ہی بھارت میں موجود ہیں متوقع طور پر آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ دیکھیں گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :