اﷲ رحمن اور رحیم ہے،اسلام کا تشددسے کچھ لینا دینانہیں،نریندرامودی

اسلام امن و شانتی کا مذہب ہے،جب ہم اﷲ کے 99 ناموں بارے سوچتے ہیں تو کوئی بھی نام تشدد یا طاقت کی غمازی نہیں کرتا بھارتی وزیراعظم کا نئی دہلی میں20 مختلف ممالک سے آنیوالے صوفی علما ء پر مشتمل جاری تین روزہ کانفرنس سے خطاب

جمعہ 18 مارچ 2016 20:07

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے اسلام کو امن وشانتی کا مذہب قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس کا دہشت گردی سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے اورنہ ہی اس میں میں تشددکی کوئی گنجائش ہے، جب ہم اﷲ کے 99 ناموں کے بارے میں سوچتے ہیں تو اس میں سے کوئی بھی نام تشدد یا طاقت کی غمازی نہیں کرتا ،پہلے کے دو نام تو ہمدری اور رحم کے لیے ہیں۔

اﷲ رحمن اور رحیم ہے،بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں20 مختلف ممالک سے آنے والے صوفی علما ء پر مشتمل جاری تین روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے اسلام کو امن و شانتی کا مذہب قراردیتے ہوئے کہا کہ اس میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ اسلام کا مطلب ہی امن و شانتی ہے اور اس کا دہشت گردی سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے اس کا پیغام مکاتب فکر اور فرقوں کی حدود سے کہیں بڑا ہے،انہوں نے کہا کہ جب ہم اﷲ کے 99 ناموں کے بارے میں سوچتے ہیں تو اس میں سے کوئی بھی نام تشدد یا طاقت کی غمازی نہیں کرتا پہلے کے دو نام تو ہمدری اور رحم کے لیے ہیں۔

(جاری ہے)

اﷲ رحمن اور رحیم ہے،بھارتی وزیر اعظم نے اپنے نصف گھنٹے کے خطاب میں اسلام، صوفی روایات اور اسلامی تہذیب و ثقافت کی بات کی اور کہا کہ بھارت میں اسلام کی جڑیں کافی مضبوط رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :