قومی ٹیم بھارت کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے: شہباز شریف
تازہ ترین : 1

قومی ٹیم بھارت کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے: شہباز شریف

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے قومی ٹیم کیلیے نیک خواہشات کااظہار کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کو کرکٹ ٹیم سے بہت سی توقعات ہیں۔ قومی ٹیم بھارت کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
وقت اشاعت : 18/03/2016 - 20:05:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں