متاثرین موٹروے کو معاوضہ کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر کررہے ہیں۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ محمد نجیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 مارچ 2016 20:04

پیرمحل(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔18مارچ۔2016ء) موٹر وے کی تعمیر کے دوران متاثرین موٹروے کو معاوضہ کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر کررہے ہیں کسانوں زمینداروں کو حکومت پنجاب ون ونڈوآپریشن کے تحت معاوضہ جات کی ادائیگی ایک ہی جگہ سے کررہی ہیں ان خیالا ت کا اظہار ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل پیرمحل کے کسانوں زمینداروں کو معاوضہ جات کی ادائیگی کے لیے بنائے گئے سنٹر میں خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرین موٹروے کو جلد سے جلد معاوضہ اداکرنے کے لیے کوشاں ہے اس سلسلہ میں ایک ہی دن تمام پراسس کو مکمل کرکے ادائیگیاں کررہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار پیرمحل بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :