یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منا یا جائے گا،ایف سی کے کمانڈنٹ کر نل حسنین حیدر،میجر سید عامر حسین

لورالائی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔18مارچ۔2016ء)یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منا یا جائے گا کمانڈنٹ حسنین حیدر لورالائی ایف سی کے کمانڈنٹ کر نل حسنین حیدر،میجر سید عامر حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ اس مر تبہ یوم پا کستان شایان شان طریقے سے منا یا جائے گا کیونکہ یہ ملک ہم نے بڑی قربا نیوں سے حاصل کیا ہے یوم پاکستان کے سلسلے میں مختلف رنگا رنگ پرگرام منعقد ہو نگے جس میں والی بال، فٹبال، رسہ کشی، نقا فتی رقص، تقاریری، لوکل اتنڑ،کے علاوہ رات کو ایک بڑا موسیقی پروگرام ہو گا جس میں لوکل فنکاروں کے علاوہ ممتاز گلو کار محمد شفع حصہ لیں گے تمام عوام سے اپیل ہے کہ یوم پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے اس سلسلے میں ہم نے دعوت نامے بھی جاری کر دیئے ہیں یوم پاکستان کی تقریب کا آغاز20مارچ سے با چا خان چوک سے ہو گا جشن میں قومی پرچم کے علاوہ دیگر پر چم کی اجازت نہیں ہو گی۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 20:00:01

اپنی رائے کا اظہار کریں