دوبئی پہنچتے ہی بیماری دور‘سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے دبئی میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا
جمعہ 18 مارچ 2016 19:41
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے دبئی میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ کا اجلاس بھی آج شام ہی طلب کر لیا ہے۔پرویز مشرف کمر کی تکلیف سمیت کئی بیماریوں کے علاج کیلئے پاکستان سے دبئی منتقل ہوئے ہیں۔ انہوں نے اجلاس میں اے پی ایم ایل امارات سے تعلق رکھنے والے پارٹی ممبران کو طلب کیا ہے۔
اجلاس ان کی رہائش گاہ پر طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت بھی وہ خود کریں گے۔ کمر میں شدید تکلیف کے باوجود اجلاس کی صدارت اور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز پر سیاسی حلقوں میں سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ پرویز مشرف کراچی سے آج صبح چار بجے روانہ ہوئے اور غیر ملکی پرواز ای کے 611 کے ذریعے دبئی پہنچے۔ پرویز مشرف سخت سیکیورٹی میں دبئی ایئر پورٹ سے وی آئی پی گیٹ سے با ہر آئے اور کارکنان استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے سابق صدر پرویز مشرف کو 4 گاڑیاں رن وے پر لینے آئیں اور سخت سیکورٹی میں رہائش گاہ پہنچے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.