جرمنی بھارت میں اسمارٹ سٹی بنانے میں مدد دے گا

جرمن کمپنیوں نے اسمارٹ شہروں کی تیاری کے لیے اسمارٹ حل بھی تیار کر لیے ہیں،جرمن سفیر کی گفتگو

جمعہ 18 مارچ 2016 19:36

جرمنی بھارت میں اسمارٹ سٹی بنانے میں مدد دے گا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) جرمنی نے بھارت کے ساتھ باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے بھارت کے بیس مجوزہ اسمارٹ شہروں میں سے تین کو ڈویلپ کرنے میں مدد دینے کا اعلان کیا ہے،بھارٹی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویومیں بھارت میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر مارٹن نے نے بتایا کہ جرمنی جن تین اسمارٹ شہروں کو ڈویلپ کرنے میں مدد کرے گا ان میں جنوبی بھارت کا شہر کوچی(کیرالہ) اور کوئمبٹور (تمل ناڈو) اور مشرقی بھارتی شہر بھونیشور (اوڑیسہ) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن سفیر نے کہاکہ جرمنی اسمارٹ شہروں کے قیام میں ایک آئیڈیل پارٹنر ثابت ہوگا۔ ہمیں شہری مراکز کی اسمارٹ پلاننگ میں کافی مہارت اور تجربہ ہے۔ ہم نے ایسی ٹیکنالوجی ڈویلپ کی ہیں جن سے شہروں میں زندگی زیادہ آسان بنائی جاسکتی ہے۔ جرمن سفیر کا مزید کہنا تھا کہ جرمن کمپنیوں نے اسمارٹ شہروں کی تیاری کے لیے اسمارٹ حل بھی تیار کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :