سعودی اتحاد کے یمن میں جنگی مشن کے اختتام کا خیرمقدم کرتے ہیں،امریکا
تازہ ترین : 1
سعودی اتحاد کے یمن میں جنگی مشن کے اختتام کا خیرمقدم کرتے ہیں،امریکا

سعودی اتحاد کے یمن میں جنگی مشن کے اختتام کا خیرمقدم کرتے ہیں،امریکا

اوباما انتظامیہ نے مذاکرات کے ذریعے یمنی بحران کے حل کی ضرورت پر زوردیا ہے،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء)امریکا نے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی جانب سے یمن میں حوثی شیعہ باغیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف جنگی مشن کے خاتمے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے نیوز بریفنگ میں سعودی اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر احمد العسیری کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انھوں نے گذشتہ سال 26 مارچ سے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف بڑے جنگی مرحلے کے خاتمے کا اعلان کیا ہے،انھوں نے کہا کہ اس ملک میں تشدد وبا کی طرح پھیل رہا ہے اور بہت سے شہری اس فائرنگ کی زد میں آئے ہیں۔

ہم اتحاد کے ترجمان جنرل احمد العسیری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اوباما انتظامیہ نے مذاکرات کے ذریعے یمنی بحران کے حل کی ضرورت پر زوردیا ہے۔جوش ایرنسٹ کا کہنا تھا کہ ہم ایک طویل عرصے سے یمن میں بحران کے جلد سے جلد سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے چلے آرہے ہیں۔ اس لیے ہم تمام فریقوں سے کہتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں امن مذاکرات کی جانب لوٹ آئیں۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 19:36:50

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں