شاہد آفریدی متنازعہ بیان کے بعد میڈیا کے سامنے سے آنے سے کترانے لگے
تازہ ترین : 1
شاہد آفریدی متنازعہ بیان کے بعد میڈیا کے سامنے سے آنے سے کترانے لگے

شاہد آفریدی متنازعہ بیان کے بعد میڈیا کے سامنے سے آنے سے کترانے لگے

آفریدی پریس کانفرنس کیلئے نہیں آئے ٗ صحافی ………… آپ سخت سوالات پوچھتے ہیں ٗوقار یونس کاجواب

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی متنازعہ بیان کے بعد میڈیا کے سامنے سے آنے سے کترانے لگے ۔ پاکستان ٹیم ٹی ٹونئٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے کولکتہ پہنچے تو پریس کانفرنس کے دور ان کہا تھا کہ اتنا پیار مجھے پاکستان میں نہیں ملا جتنا بھارت میں ملا ہے ۔اس بیان کے بعد کپتان شاہد آفریدی پر شدید تنقید کی گئی جس کا پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ وہ بیان بازی سے احتیاط سے کام لیں ۔

شاہد آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل بھی پریس کانفرنس کیلئے نہیں تھے اور وقار یونس نے بتایا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں اب بھارت کے خلاف میچ سے ایک روز قبل بھی شاہد آفریدی کی جگہ وقار یونس نے پریس کانفرنس کی ۔شاہد آفریدی کے پریس کانفرنس میں نہ آنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ وہ شاید اس لئے نہیں آئے کیونکہ آپ لوگ ان سے بہت سخت سوالات پوچھتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 19:13:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں