کمشنر لاڑکانہ ڈویژن کی میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے بورڈ کے چیئرمین کو یقین دہانی

جمعہ 18 مارچ 2016 19:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن کی جانب سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں کاپی کلچر کو روکنے کے لیے تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے چیئرمین کو یقین دہانی کرواتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کردیئے، تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی کمشنر کو بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر لاڑکانہ ڈویڑن غلام اکبر لغاری نے لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر محمد داؤد میمن کے ساتھ 28 مارچ سے لاڑکانہ ڈویڑن میں شروع ہونے والے نویں، دسویں جبکہ اپریل میں شروع ہونے والے گیارویں اور بارویں کے امتحانات کے موقعہ پر امتحانی مراکز پر سیکیورٹی کے متعلق اجلاس کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ امتحانات کے دوران بہتر انتظامات کے ساتھ کاپی کلچر کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈویڑن کے اندر امتحانی مراکز پر پرامن ماحول قائم رکھنے اور کاپی کلچر پر قابو پانے کے لیے ضروری انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ امتحانی مراکز پر سازگار ماحول قائم کرنے اور غیر متعلقہ افراد کو امتحانی مراکز کے حدود میں داخلے سے روکنے کے لیے بورڈ انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گے تاکہ کاپی کلچر کا خاتمہ لایا جاسکے۔ اجلاس میں بورڈ کے چیئرمین نے کمشنر کو کاپی کلچر پر کنٹرول کرنے کے لیے بورڈ اتھارٹیز کی جانب سے تشکیل کردہ حکمت عملی کے متعلق بریفنگ دی اور امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی تعاون سے کاپی کلچر پر کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :