بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے کل عمران خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا ..
تازہ ترین : 1
بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے کل عمران خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ..

بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے کل عمران خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائیگا

کولکتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2016ء)بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے کل عمران خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کپتان عمران خان کولکتہ پہنچ گئے ہیں۔ عمران خان کل مغربی بنگال کی وزیراعلی ٰممتا بینرجی سےملاقات کرینگے۔ عمران خان کی ممتابینرجی سےملاقات پاک بھارت میچ سےقبل ہوگی۔ عمران خان کو کل بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا جائیگا۔ سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی عمران کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 18:49:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں