نواب ٹاؤن میں 29سالہ خاتون پر نامعلوم افراد کیمیکل پھینک کر فرار ‘ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہے ‘ پولیس

جمعہ 18 مارچ 2016 18:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں 29سالہ خاتون پر نامعلوم افراد کیمیکل پھینک کر فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق 29سالہ خاتون یاسمین نواب ٹاؤن کے علاقے میں جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد اس پر کیمیکل پھینک کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کا اپنے سابق شوہر سے بھی بعض معاملات پر تنازعہ چل رہا ہے تاہم واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :