قاسم نون کی کامیابی پھر مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، ملک منصورافسر
تازہ ترین : 1

قاسم نون کی کامیابی پھر مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، ملک منصورافسر

راولپنڈی ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر7ملک منصورافسر نے کہا ہے کہ عوام نے این اے 153سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قاسم نون کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت وزیراعظم نوازشریف،وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور انکی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا ہے۔

تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ حکومت پر بلاجواز تنقید کا سلسلہ چھوڑ کر خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب توجہ دیں ،اور اس وقت صرف اور صرف مسلم لیگ ن کی حکومت ہی ہے جو بھرپور طریقے سے عوام کو ریلیف فراہم کرنیکی کوشش کررہی ہے جس کے نتیجے میں این اے 153کے ضمنی الیکشن میں عوام نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پالیسیوں اور احتجاجی سیاست کو بری طرح مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے اس پر مسلم لیگ ن کی تمام قیادت ،کارکنان اور ووٹرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 18:22:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں