چیف سیکورٹی آفیسر کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منسوخ کر دی گئی

جمعہ 18 مارچ 2016 18:16

راولپنڈی ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدراورممبر سیکیورٹی آڈٹ کمیٹی ضلع رارلپنڈی ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ ای ڈی ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام اے پلس ،اے اور بی کٹیگری کے حامل نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کی طرف سے سیکورٹی کے معاملات کیلئے مقرر کردہ فوکل پرسن یا چیف سیکیورٹی آفیسر کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ جو آج 19مارچ بروز ہفتہ دن 12بجے راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوناتھی منسوخ کر دی گئی ہے جس کی آئندہ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال اور سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی ہوں گے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان کے مطابق ڈی سی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی اور ایس ایس پی سپیشل برانچ اس تربیتی ورکشاپ میں خصوصی لیکچر دیں گے ای ڈی او ایجوکیشن راولپنڈی قاضی ظہورالحق نے ڈپٹی ای ڈی او محمد اخلاق کو سرکاری اداروں اور ابرار احمد خان کو پرائیویٹ اداروں سے رابطہ کرنے کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا ہے اس اہم تربیتی ورکشاپ میں راولپنڈی کے سینکڑوں تعلیمی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے اس ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد موجودہ حالات میں تمام تعلیمی اداروں سیکورٹی کو فول پروف بناسنا ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تربیت فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :