جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی رجسٹریشن ..
تازہ ترین : 1

جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی رجسٹریشن 24 مارچ سے شروع کر نے کااعلان

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء)جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی رجسٹریشن 24 مارچ ٗ واپسی کا سلسلہ 10 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے رجسٹریشن پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں 24 مارچ سے شروع ہوگی جو 10 دن تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ واپسی کا عمل 10 اپریل سے شروع ہوگا،جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین نے اکتوبر 2009 ء میں اس وقت نقل مکانی کی تھی جب پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع کیا تھا۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 18:09:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں