ورلڈ ٹی ٹونٹی ،کیویز نے کینگروز کے ارمان ٹھنڈے کردیئے

جمعہ 18 مارچ 2016 18:09

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،کیویز نے کینگروز کے ارمان ٹھنڈے کردیئے

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مارچ2016ء )ورلڈ ٹی ٹونٹی کے مین راؤنڈ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 8وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل تک پہنچنے کی اپنی امیدیں روشن کرلی ہیں ۔ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 142رنز سکور کیے ،گپٹل 39،ایلیٹ 27،ولیمسن 24 اور منرو 23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے فالکنر اور میکسویل نے 2،2جبکہ واٹسن اور مارش نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ 143رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کو 44رنز کا آغاز ملا تاہم پھر ان کے بعد آنے والے بلے باز کچھ خاص کاکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 20اوورز میں 9وکٹوں پر 134رنز بنا سکی۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 38،مچل مارش 24اور میکسویل 22رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔نیوزی لینڈ کیلئے میکلینگھن نے 3،سینٹر اور اینڈرسن نے دو ، دو جبکہ سوڈھی نے 1وکٹ لی ۔ نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں اپنے پہلے دونوں میچز جیت کر سیمی فائنل تک پہنچے کا راستہ آسان بنا لیا ہے ۔