یمن ،تعز شہر کا 9 ماہ بعد محاصرہ ختم، زندگی معمول پر آنے لگی
تعز کے مغرب میں الدحی نامی گذرگاہ کھول دی گئی ،شہر میں امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری
جمعہ 18 مارچ 2016 17:58
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء ) یمن کے مرکزی شہر تعز میں حوثی باغیوں کا 9 ماہ سے جاری محاصرہ توڑنے کے بعد حکومتی فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے شہر کے داخلی اور خارجی راستے کھولنا شروع کردیے جس کے بعد شہر میں کئی ماہ کے تعطل کے بعد ایک بار پھر زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومتی فوج نے تعز کے مغرب میں الدحی نامی گذرگاہ کھول دی ہے۔
شہر کے دوسرے راستوں کو بھی کھولنے کے بعد انہیں ٹریفک کے لیے کلیر کردیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے بعض مقامات پر باغیوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی مسماری کا کام بھی تیزی سے جاری۔ بعض مشکوک علاقوں کی طرف شہریوں کو جانے سے منع کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
فورسز وہاں پر بارودی سرنگوں کی تلاش اور انہیں ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں۔
تعز میں امدادی سامان کی پہلی کھیپ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے ارسال کی گئی ہے جس میں خوراک کے 20 ہزار پیکٹوں سمیت طبی سامان اور دیگر ضروریات کے ایک لاکھ پیکٹ ارسال کیے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف اسپتالوں میں ادویات پہنچانے کاعمل جاری ہے۔ تازہ امدادی آپریشن میں اسپتالوں میں آکسیجن کے 4500 سلینڈر پہنچائے گئے ہیں۔ شہر کے بازار اور ہوٹل بھی بہ تدریج کھل رہے ہیں جہاں شہریوں کی آمد ور رفت بھی شروع ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ الدحی گذرگاہ کو باغیوں کے زیر قبضہ ہونے کی وجہ سے موت کی گذرگاہ کہا جاتا تھا مگر حکومتی فوج اور اس کی حامی ملیشیا نے باغیوں کو وہاں سے نکال باہر کرنے کے بعد اس گذرگاہ کو بھی آمد ورفت کے لیے کھول دیا ہے۔ اس کے علاوہ تعز اور عدن کو ملانے والے راستوں کو بھی کھولا جا چکا ہے۔تعز اور الحدیدہ شاہراہ پربھی حکومتی فوج کا کنٹرول قائم ہوچکا ہے۔ تاہم جنوب مغربی تعز میں تقریبا دس ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ ابھی تک حوثیوں کے قبضے میں ہے جسے چھڑانے کے لیے دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.