ذہنی پسماندگی کے شکار بچوں کو متوازن خوراک ،مناسب توجہ سے کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے ،ماروی میمن
جمعہ 18 مارچ 2016 16:57
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ ذہنی پسماندگی کے شکار بچوں کو متوازن خوراک اور مناسب توجہ سے کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونماء کی کمی کے شکار بچوں کوکارآمد شہری بنانے کے لیے مصروف عمل ہے ، بہت جلد عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ذہنی نشوونماء کی کمی کے شکار بچوں کی بہتری کے پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے معذور بچوں کے والدین پنجاب حکومت کے خدمت کارڈ سے استفادہ کریں ۔
ان خیالات کا اظہار ماروی میمن نے گذشتہ روز بنیادی مرکز صحت ساہنگ گوجر خان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کے معذور بچوں کو کارآمد بنانے کے لیے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے شروع کیے گئے پائلٹ پراجیکٹ کے معائنے کے موقع پر کیا ۔(جاری ہے)
چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وفاقی حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اسی طرح پنجاب حکومت بھی معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی نوعیت کے منفرد” خدمت کارڈ “کے ذریعے مستحسن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔
ماروی میمن نے کہاکہ ذہنی نشوونماء کی کمی کے شکار بچوں کی بحالی اور انہیں عام بچوں کے ساتھ میل جول رکھنے کے قابل بنانے کے لیے شروع کیا جانے والا پائلٹ پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،اس پروگرام کا دائرہ کار مستقبل میں ملک کے طول و عرض تک وسیع کیا جائے گا ۔ماروی میمن بنیادی مرکز صحت کے دورے کے موقع پر ذہنی نشوونماء کی کمی کے شکار بچوں کی ماؤں سے تربیتی پروگرام کی بابت دریافت کیا اور انہیں کہا کہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی متوازن غذاء کو یقینی بنائیں کیونکہ ذہنی و جسمانی نشوونماء کی کمی عمومی طور پر ناقص اور غیر متوازن غذاء کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ اس موقع پر ذہنی پسماندگی کے شکار بچوں کے لیے شروع کیے گئے پائلٹ پراجیکٹ کے مینجر ڈاکٹر عثمان ھمدانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ابتدائی طور پر یہ پراجیکٹ گوجر خان کی 30یونین کونسلز میں شروع کیا گیا ہے جبکہ بعدازاں اس کا دائرہ کار گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر حصوں تک پھیلایا جائے گا ۔ماروی میمن نے پائلٹ پراجیکٹ کے منیجرکو کہا کہ وہ اس ضمن میں بے نظیر انکم سپورٹ کی مستحقین خواتین کے ذہنی پسماندگی کے شکار بچوں کی بہتری کے لیے باقاعدہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی خواہاں ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.