وزیر خزانہ کی مسیحی ملازمین اور پنشنرز کو ایسٹر سے پہلے 22 مارچ کوایڈوانس تنخواہ ..
تازہ ترین : 1

وزیر خزانہ کی مسیحی ملازمین اور پنشنرز کو ایسٹر سے پہلے 22 مارچ کوایڈوانس تنخواہ اور پنشن دینے کی منظوری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ایسٹر کے موقع پر 22 مارچ کو رواں ماہ کی پیشگی تنخواہ اور پنشن ادا کر نے کی منظوری دیدی ۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس ضمن میں فیصلہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی سہولت کیلئے 27 مارچ کو منائے جانے والے تہوار ایسٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 16:57:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں