سری لنکن فاسٹ بولرلاستھ ملنگا گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ٹی توئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

جمعہ 18 مارچ 2016 16:50

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء)سری لنکاکے فاسٹ بولرلاستھ ملنگا زخمی ہونیکی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہرہوگئے۔سری لنکن سلیکشن پینل ملنگا کے متبادل کا اعلان جلد کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کے اٹیکنگ باؤلر اور یاکرکر سپیشلسٹ لیستھ ملنگا انجری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں،سری لنکن اسٹار بولر نے گھٹنے کی انجری کے باعث افغانستان کیخلاف بھی میچ نہیں کھیلاتھا، لیکن اب وہ ایونٹ سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔سری لنکن سلیکشن کمیٹی نے تاحال ملنگا کے متبادل کا اعلان نہیں کیا۔