کراچی : لیاری سے 6 سہولت کارخواتین گرفتار،خواتین کولیاری گینگ وار کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پرگرفتارکیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 مارچ 2016 16:49

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2016ء) کراچی پولیس نے لیاری گینگ وار کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لیاری سے 6 خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار خواتین پر گینگ وار کی سہولت کاری کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

لیاری گینگ وار کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پرگرفتار خوایتن میں صبیحہ،زبیدہ اورشمع سمیت دیگر شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ خوایتن لیاری گینگ وار کے لیے بھتہ کی پرچیاں پہنچانے کا کام کرتی تھیں ۔پولیس نے خواتین کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :