بھارت پہلے میچ کی شکست کے بعد پریشر میں ہوگا،وسیم اکرم
تازہ ترین : 1

بھارت پہلے میچ کی شکست کے بعد پریشر میں ہوگا،وسیم اکرم

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ بہت بڑا ہے،بھارت پہلے میچ میں شکست کی وجہ سے پریشر میں ہوگا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کولکتہ کی وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے ،بھارت کے خلاف میچ میں ہدف کا تعاقب بھی کرنا پڑے تو مشکل نہیں ہوگا۔سابق کپتان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف جیت سے ٹیم کا اعتماد بحال ہوا ہے ،پاکستان کی بولنگ مضبوط ہے ،پاوور پلے میں بھارت پر دباو ڈال سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 16:48:31

اپنی رائے کا اظہار کریں