ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل دیں گے،پورا یقین ہے کہ بھارت کیخلاف میچ ہم ہی جیتیں گے،بھارت پہلا میچ ہارنے کی وجہ سے دباؤ میں ہے کھلاڑیوں کے ذہن میں بٹھادیاہے کہ اس بارہمیں جیتناہے،بیٹسمین فارم میں ہیں جیت کیلئے بھارت کیخلاف بڑا ٹوٹل بنانا ہو گا، کولکتہ کا میدان پاکستان کیلئے ہمیشہ اچھا رہا،میدان بدل گیا نتیجہ بھی بدلے گا،بھارتی ٹیم کی کمزوریوں کے بجائے اپنے مثبت پہلووٴں پرغورکررہے ہیں،ہمارے فاسٹ بولربھارتی بولرزکی نسبت زیادہ بہترہیں

پاکستان کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس کی پریس کانفرنس

جمعہ 18 مارچ 2016 16:48

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل دیں گے،پورا یقین ہے ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء)پاکستان کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں (آج)بھارت کو ہرا کر تاریخ بدل دیں گے،پورا یقین ہے کہ بھارت کیخلاف میچ ہم ہی جیتیں گے،بھارت پہلا میچ ہارنے کی وجہ سے دباؤ میں ہے کھلاڑیوں کے ذہن میں بٹھادیاہے کہ اس بارہمیں جیتناہے،کولکتہ کا میدان پاکستان کیلئے ہمیشہ اچھا رہا،میدان بدل گیا نتیجہ بھی بدلے گا،بھارتی ٹیم کی کمزوریوں کے بجائے اپنے مثبت پہلووٴں پرغورکررہے ہیں،ہمارے فاسٹ بولربھارتی بولرزکی نسبت زیادہ بہترہیں۔

وہ جمعہ کو کولکتہ کر کٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وقار یونس نے کہا کہ میگا ایونٹ میں پہلے مقابلے میں بنگلہ دیش کیخلاف 200رنز بنانے پر بلے بازؤں کا اعتماد بڑھا،قومی بلے باز فارم میں ہیں جس جذبے سے بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے اسی جذبے سے بھارت کیخلاف کھیلے تو جیت ہماری ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا باؤلنگ اٹیک ایک جیسا ہے مگر ہمارے فاسٹ باؤلرز بھارت سے بہتر ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی کمزوریوں کے بجائے اپنے مثبت پہلووٴں پرغورکررہے ہیں، عمادوسیم 7یا8نمبر پرٹیم کیلئے کارآمدہوسکتے ہیں، ابھی تک ٹورنامنٹ میں اسپنرزنے بہترین کرداراداکیاہے،کولکتہ کی وکٹ اچھی ہے،بھارت کیخلاف اچھامیچ ہوگا ۔

وقار یونس نے کہا کہ دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں اسلئے کسی کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا مگر بھارت کیخلاف (آج) کے میچ میں تاریخ بدل دیں گے، بھارت دباوٴمیں ہے،اس دفعہ جیت ہماری ہوگی،کھلاڑیوں کے ذہن میں بٹھادیاہے کہ اس بارہمیں جیتناہے،انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے،اسلئے میچ کواسپورٹس کی طرح لیناچاہیے، کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے پریس کانفرنس میں نہ آنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں میں ہیڈ کو چ نے کہا کہ صحافی شاہدآفریدی سے بہت سخت سوال کرتے ہیں،اس لیے وہ نہیں آئے۔