لیبیا کی حکومت آئندہ چند دنوں میں تیونس سے طرابلس منتقل ہو جائے گی
تازہ ترین : 1

لیبیا کی حکومت آئندہ چند دنوں میں تیونس سے طرابلس منتقل ہو جائے گی

طرابلس ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیا کی حکومت آئندہ چند دنوں کے اندر اندر تیونس سے طرابلس منتقل ہو جائے گی۔ لیبیا کے وزیر اعظم فائزسراج نے یہ اعلان جمعرات کو اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ اْن کا کہنا تھا کہ طرابلس میں پولیس اور فوج کے ساتھ ساتھ چند مسلح گروپوں اور ا قوام متحدہ کے ساتھ بھی ایک ایسے سکییورٹی پلان پر اتفاق کر لیا گیا ہے، جس کے تحت صدارتی کونسل اور اْس کی نامزد کردہ حکومت کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس منتقل کر دیا جائے گا۔ اِدھر فرانس نے اس منتقلی کے سلسلے میں لیبیا کی حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی پیکش کی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 16:43:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں