حجرہ شاہ مقیم ،پولیس حراست سے فرار ہونیوالے بدنام زمانہ دوڈاکو پولیس مقابلے میں ..
تازہ ترین : 1

حجرہ شاہ مقیم ،پولیس حراست سے فرار ہونیوالے بدنام زمانہ دوڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء)پولیس حراست سے فرار ہونیوالے خطرناک بدنام زمانہ دونوں ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ،ملزمان دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر چکے تھے، درجنوں مقدمات میں ملوث تھے، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، پولیس کا موقف ۔واقعات کے مطابق چند روز قبل چک نمبر16 ون ایل میں دوران ڈکیتی تین بھائیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزمان سیف اللہ ولد اشرف سکنہ 18ون ایل اور محمد یار ولد امیر سکنہ حویلی لکھا کو گزشتہ روز انچارج انو یسٹی گیشن راؤ محمد حسین پولیس نفری کے ہمراہ سرکاری گاڑی پر برآمدگی کے لئے 5جی ڈی لے جا رہا تھا کہ چک نمبر 7ون آر کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور سیف اللہ و محمد یار کو چھڑوا کر لے گئے ،ڈی پی او محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں ناکہ بندی کی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی رینالہ سرکل محمد طارق ملک کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری محمد سرور ،ایس ایچ او تھانہ سٹی مہر محمد یوسف ،ایس ایچ او تھانہ ستگھرہ مرزا اشرف پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکرملزمان کا تعاقب کیا گیااور رات گئے 17ون آر برساتی نالہ کے قریب ملزمان اور انکے ساتھیوں کو گھیرے میں لے لیا، ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ،فائرنگ کے تبادلہ میں سیف اللہ اور محمد یار ہلاک ہو گئے باقی ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گئے ،مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 16:36:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں