ھنگو ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15گھنٹوں سے تجاوز کر گیا،کاروباری زندگی متاثر،عوام سراپا احتجاج بن گئے

جمعہ 18 مارچ 2016 16:36

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) ھنگو میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15گھنٹوں سے تجاوز کر گیا۔کاروباری زندگی بری طرح متاثر،عوام سراپا احتجاج بن گئے۔تحصیل ناظم ہنگوعامر غنی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ہنگو میں بجلی کی ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15گھنٹو ں سے تجاوز کر گیا ہے۔

جس کی وجہ سے مسجدوں اور گھروں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔علاقے کے عوام نے بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ تحصیل ناظم ہنگو نے عامر غنی نے صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جس میں ایکسین واپڈاگوہر رحمان سمیت انتظامیہ افسران اوربلدیاتی منتخب عوامی نمائندگان اورعلاقہ مشران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب میں تحصیل ناظم عامر غنی نے کہا کہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ ہر ایک گھنٹے کے بعد دوگھنٹے بجلی غائب ہوجاتی ہیں ۔ہنگو میں بجلی کی ظالمانہ اور ناروالوڈ شیڈنگ کی جار ہی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے ۔ غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے عوامی مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اورکارباری زندگی اور دفاتر میں کام مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔عامر غنی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کو کم کر کے شیڈول کے مطابق لانے کے لئے اقدامات کی جائے بصورت دیگرتمام بلدیاتی منتخب نمائندے اور عوام مشترکہ طور پر احتجاج کریں گے ۔انہوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں لوڈ شیڈنگ کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ۔

متعلقہ عنوان :