نواب زہری کا اڑھائی سالہ دور بلوچستان کیلئے مثالی دور ہوگا، محمد حسین گولہ رہنماء ..
تازہ ترین : 1

نواب زہری کا اڑھائی سالہ دور بلوچستان کیلئے مثالی دور ہوگا، محمد حسین گولہ رہنماء (ن) لیگ صحبت پور

صحبت پور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) نواب زہری کے اڑھائی سالہ دور بلوچستان کے لئے ایک مثالی دور ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع صحبت پور کے ضلعی صدر محمد حسین گولہ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ مسلم لیگ(ن) صوبے بھر میں ایک مثالی جماعت بن کر ابھری ہے ۔ وزیر اعلیٰ ثناء اللہ خان زہری کی انتھک محنت کے نتیجے میں بلوچستان میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بغیر تفریق میسر کئے جا رہے ہیں ۔

مہنگائی بتدریج کم ہو رہی ہے ۔ پیٹرول اور ڈیزل کے ریٹ نیچے آچکے ہیں ۔ اقتصادی راہداری پر تیزی کے ساتھ کام جارہی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔ مزید انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ جسکی مثال ملتان کا ضمنی الیکشن ہے جس میں مسلم لیگ(ن) کا امید وار رانا قاسم نون نے بھاری اکثریت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ مخالفین ترقی نہیں دیکھنا چاہتے ہیں اور طرح طرح کے روڑے اٹکائے رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان صرف الزام لگانے کے سوائے ان کے پاس باقی کچھ نہیں رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بہت جلد ترقی یافتہ صوبہ بن کر ابھرے گا جن کے ثمرات عام عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 16:34:35

اپنی رائے کا اظہار کریں