وفاقی اردو یونیورسٹی نے 186جعلی ڈگریاں منسوخ کردیں
تازہ ترین : 1

وفاقی اردو یونیورسٹی نے 186جعلی ڈگریاں منسوخ کردیں

جعلی ڈگریاں حاصل کرنیوالوں میں سیاستدان ، تاجر بھی شامل

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء)وفاقی اردو یونیورسٹی نے 186جعلی ڈگریاں منسوخ کردی ہیں ۔ذرائع کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹرظفر اقبال کے دور میں 186جعلی ڈگریاں جاری کی گئی تھیں ،جو منسوخ کردی گئی ہیں ۔وفاقی اردو یونیورسٹٰ نے جعلی ڈگریاں منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔اردو یونیورسٹی نے جعلی ڈگریوں کی تفصیلات ایف آئی اے کے حوالے کردیں ۔جعلی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں سیاست دان اور تاجر بھی شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 16:30:28

اپنی رائے کا اظہار کریں