پاک، بھارت ،شائقین کرکٹ نے شام کے بعد کی تمام شیڈول مصروفیات منسوخ کر دیں
جمعہ 18 مارچ 2016 16:29
لاہور/اسلام آباد/کراچی/پشاور/کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) ٹی ٹونٹی کے میگا ایونٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتہ کے روز کولکتہ میں کھیلے جانے والا میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ نے ہفتہ کے روز شام کے بعد کی تمام شیڈول مصروفیات منسوخ کر دیں،رشتے داروں اور دوست احباب نے اکٹھے بیٹھ کر میچ دیکھنے کیلئے ایکدوسرے کو مدعو کر لیا ،شائقین کرکٹ کو بڑی سکرینوں پر میچ دکھانے کے لئے انتظامات کر لئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کا مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ نے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلے سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہونے کیلئے شائقین کرکٹ نے آج ہفتہ کے روز شام کے بعد کی پہلے سے طے شدہ تمام سر گرمیاں منسوخ کر دی ہیں ۔(جاری ہے)
اسکے علاوہ رشتہ داروں اور دوست احباب بھی ایک دوسرے کو اپنے ہاں آنے کی دعوت دے رہے ہیں اور اس سلسلہ میں خصوصی پکوان بھی تیار کئے جارہے ہیں ۔
مزید بتایا گیا ہے کہ شائقین کرکٹ کو بڑی سکرینوں پر میچ دکھانے کے لئے بھی انتظامات کر لئے گئے ہیں اور اس کے لئے سکیورٹی بھی خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ دوسری طرف پولیس حکام نے پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی میں شائقین کرکٹ کے جشن منانے کیلئے شاہراہوں پر آنے کے پیش نظر پیشگی سکیورٹی انتظامات کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.