چارسدہ‘پولیس کی کارروائی ‘کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز جمع کرنے والے 2 کارکن گرفتار ..
تازہ ترین : 1

چارسدہ‘پولیس کی کارروائی ‘کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز جمع کرنے والے 2 کارکن گرفتار

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 کارکن گرفتار کرلئے،کارکن کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ کا کام کررہے تھے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق سٹی پولیس نے چارسدہ و گردونواح میں کارروائی کی، اس دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او عمران خان کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ کا کام کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 16:26:12

اپنی رائے کا اظہار کریں