گوجرہ‘ پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین امجد وڑائچ کی گاڑی پر فائرنگ ‘3 سیکیورٹی ..
تازہ ترین : 1

گوجرہ‘ پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین امجد وڑائچ کی گاڑی پر فائرنگ ‘3 سیکیورٹی گارڈ زخمی ‘امجد وڑائچ محفوظ رہے

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء)پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین امجد وڑائچ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے جبکہ امجد وڑائچ محفوظ رہے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جھنگ روڈ پر پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین امجد وڑائچ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجے میں امجد وڑائچ محفوظ رہے جبکہ اس دوران ان کے 3 سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی سیکیورٹی گارڈز میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چیئرمین امجد وڑائچ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خالد وڑائچ کے بڑے بھائی ہیں۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 16:24:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں