یہودی میراتھن ریس کے مخالفت، تین سماجی کارکن بیت المقدس سے بے دخل کردیئے گئے

جمعہ 18 مارچ 2016 16:18

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے تین سماجی کارکنوں کو القدس میں میراتھن ریلی نکالنے کی مخالفت کی پاداش میں شہر سے بے دخل کردیا ۔فلسطینی خبر ادارے کے مطابق اسرائیل کیساتھ تعلقات کے قیام کی مخالفت میں سرگرم کمیٹی کے سیکرٹری جنرل اور دو دوسرے سماجی کارکنوں کو تین دن کیلئے بیت المقدس میں داخل ہونے سے منع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں ہونیوالی میراتھن دوڑ کو ناکام بنانے کیلئے اس کی مخالفت میں مہم چلا رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل سے تعلقات کے قیام کی مخالف تنظیم کے سربراہ جہاد عویضہ کو اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی دفتر طلب کرکے اسے تین دن کیلئے شہر سے نکل جانے کا نوٹس تھما دیا۔ اس نوٹس میں لکھا ہے کہ جہاد عویضہ کی میراتھن دوڑ کے دوران بیت المقدس میں موجود یہودی آباد کاروں کی سلامتی کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔ اس لئے اسے تین دن کیلئے بیت المقدس سے بے دخل کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :