رام اللہ ،حماس کے پارلیمانی وفد کا بھارت اور سری لنکا کے سفارتخانوں کا دورہ

جمعہ 18 مارچ 2016 16:18

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) حماس کے پارلیمانی بلاک ’اصلاح وتبدیلی‘ سے وابستہ ارکان پارلیمنٹ کے سرکردہ وفد نے گزشتہ روز مغربی کنارے کے وسطی شہررام اللہ میں قائم بھارت اور سری لنکا کے سفارتخانوں کا دورہ کیا اور ان ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی۔اطلاعات کے مطابق بھارتی اور سری لنکا کے سفارتخانوں کا دورہ کرنیوالے حماس کے ارکان پارلیمنٹ میں بیت المقدس سے بے دخل کئے گئے احمد عطون، محمد طوطح، رکن پارلیمنٹ احمد دراغمہ اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلسطین میں متعین بھارتی سفیر مہیش کومار اور سری لنکا کے محمد فوزان انور سے ملاقات کی۔انہوں نے جنوبی ایشیا کے ملکوں کے سفیروں سے ملاقات کے دوران غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی ریاست کے مظالم کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔ ارکان پارلیمنٹ نے بتایا کہ اسرائیل منظم پالیسی کے تحت فلسطین کے مقدس مقامات کو بھی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے سفیروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کے حق میں آواز بلند کرنے کیساتھ ساتھ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :