چیف ٹریفک آفیسر سے جاپانی وفد کی ملاقات،ٹریفک کی بہتری میں بھرپور معاونت کرنے کی یقین دہانی کرائی

جمعہ 18 مارچ 2016 16:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ سے جاپان حکومت کی طرف سے آئے ہوئے تین رکنی وفد نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسرنے وفد کوسٹی ٹریفک پولیس کے سڑیکچر،انتظامی امور،ٹریفک کی روانی ،ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی اور ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے شروع کئے جا نے والے مختلف پروگراموں کے بارے مفصل بر یفینگ دی۔

جاپانی وفد نے شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی بہتر بنانے بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں ۔سی ٹی او نے کہا کہ جاپانی وفد،سٹی ٹریفک پولیس ،ایکسائز،اور ٹیپا کی معاونت سے لاہورکی روڈ جیومیٹری ،بس ٹریک اور قابل اصلاح یوٹرنز سمیت ٹریفک کی مزید بہتری کیلئے کام کریں گے۔ وفد سے تبادلہ خیا ل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی، محفوظ سفرکو یقینی بنا نااورٹریفک قوانین کی بالا دستی قائم کر نا ہماری ترجیحات ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنا نے اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے کیلئے ایجوکیشن یونٹ سکول،کالجز، یونیورسٹیز،بس اڈووں اور پبلک مقامات پر شہریوں کو ایجوکیٹ کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کی راہنمائی کیلئے ٹریفک ہیلپ لائن1915 ہمہ وقت کام کررہی ہے شہریوں کی ایک فون کال پر ان کی فوری مدد اور راہنمائی کی جاتی ہے۔سٹی ٹریفک پولیس لاہورواحد ٹریفک پولیس ہے جس کا اپنا ٹریفک ریڈیوFM88.6 ہے جو شہریوں کو ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرتاہے،ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل معیارکے مطابق امیدواروں کا ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ لیا جا تا ہے جبکہ شہریوں کو ان کی گھر کی دہلیز پرڈرائیونگ لر نر پر مٹ جاری کر نے کیلئے موبائل لر نر پر مٹ وین بھی کام کر رہی ہے۔

وفدنے سٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی، کاوشوں کو سراہااور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔