حیدر آباد میں‌مرکزی دفتر لے لیا ہے، پارٹی کے نام کا باقاعدہ اعلان 23 مارچ کو کریں گے۔انیس قائمخانی کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مارچ 2016 16:13

حیدر آباد میں‌مرکزی دفتر لے لیا ہے، پارٹی کے نام کا باقاعدہ اعلان 23 ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2016ء): کمال ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائمخانی نے کہا کہ ہم نے ابتدائی طور پر حیدر آباد میں ایک کرائے کا دفتر لے لیا ہے جس کے لیے آئندہ ہفتے حیدر آباد جا کر اس دفتر کا افتتاح کریں گے۔ انیس قائمخانی نے کہا کہ ہم جلد اور وکٹیں بھی گرائیں گے لیکن ہر بار پریس کانفرنس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی وکٹ ہی گرائی جائے ، ہماری پارٹی محض کراچی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے مسائل پر بات کرے گی۔

(جاری ہے)

جلد ہی اندرون سندھ ، کوئٹہ اور پنجاب کا بھی دورہ کریں گے۔ انیس قائمخانی نے کہا کہ 23 مارچ کو پارٹی کے نام کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا جس کے بعد اپریل کے دوسرے ہفتے میں ایک بڑا جلسہ کریں گے۔ انیس قائمخانی نے کہا جلد ہی حیدر آباد کے دوسرے علاقوں کا دورہ کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر نہ تو آگے ہوتا ہے نہ پیچھے ، اگر گورنر صاحب ہمارے ساتھ ہوتے تو ہمارے بیچ میں ہوتے۔