ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا لندن کے چڑیا گھر کا دورہ، لینڈ آف لائنز کا افتتاح کردیا
تازہ ترین : 1

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا لندن کے چڑیا گھر کا دورہ، لینڈ آف لائنز کا افتتاح کردیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء )ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے لندن چڑیا گھر کے دورے کے دوران نایاب نسل کے شیروں کے لیے 2500اسکوائر میٹر پر مشتمل لینڈ آف لائنز نامی نئے مسکن کا افتتاح کر دیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم نے لندن چڑیا گھر کا دورہ کیا ، اس موقع پر پرنس فلپ بھی ان کے ہمراہ تھے جہاں انہوں نے نایاب نسل کے ایشیائی شیروں کے لیے نئے مسکن کا افتتاح کیا ۔ اس نئی جگہ میں شیروں کے رہنے کے لیے جنگل جیسا ماحول بنایا گیا ہے ۔ لینڈ آف دی لائنز کو 25 جنوری کو سیاحوں کے لیے کھولا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 15:32:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں