احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے،شازیہ مری
تازہ ترین : 1

احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیے،شازیہ مری

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا ہے کہ احتساب کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو باہم مل کر عزم کا اظہار کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔ احتساب چاروں صوبوں میں بلا امتیاز ہونا چاہیے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شازیہ مری نے کہا کہ پرویز مشرف ملک سے جا چکے ہیں ان پر ملک میں مقدمات تھے۔

ایوان میں اس حوالے سے وضاحت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے حوالے سے ملک میں بحث جاری ہے اس کا فائدہ ہونا چاہیے۔ خواتین کے حوالے سے بل پر دانشمندی کا مظاہرہ کیا جاتا تو یہ معاملہ متنازعہ نہ بنتا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو باہم مل کر عزم کا اظہار کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔ احتساب چاروں صوبوں میں بلا امتیاز ہونا چاہیے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 15:17:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں