قبائلی علاقوں کو گیس فراہمی اور طورخم لنڈی کوتل واٹر سکیم کے لئے آئندہ بجٹ میں فنڈز رکھے جائیں،حاجی شاہ جی گل آفریدی

جمعہ 18 مارچ 2016 15:17

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی حاجی شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کو گیس فراہمی اور طورخم لنڈی کوتل واٹر سکیم کے لئے آئندہ بجٹ میں فنڈز رکھے جائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نکتہ اعتراض پر حاجی شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ صدر مملکت نے 2014ء میں قبائلی جرگے سے خطاب میں کہا تھا کہ قبائلی علاقوں کو گیس فراہم کی جائے جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔ آئندہ بجٹ میں اس کے لئے فنڈز رکھے جائیں۔ طورخم لنڈی کوتل واٹر سکیم کے لئے بھی فنڈز مختص کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :