میرپور پولیس کی کاروائی ، 3 کلو چرس برآمد ،3 منشیات فروش گرفتار
تازہ ترین : 1

میرپور پولیس کی کاروائی ، 3 کلو چرس برآمد ،3 منشیات فروش گرفتار

ایبٹ آباد۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) میرپور پولیس نے چھاپہ کے دوران 3 کلو چرس برآمد کر کے 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی میرپور کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ میرپور جاوید خان نے پولیس نفری کے ہمراہ محلہ شیخاں میرپور میں چھاپہ کے دوران منشیات فروش جاوید کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے2 کلو 250 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔ پولیس نے تھانہ میرپور میں ملزم کے خلاف زیر دفعہ 9 سی مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایک اور کاروائی کے دوران پولیس نے ارسلان قریشی اور محمد ظہور سے ایک کلو چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 15:06:28

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں