بھارت، گھوڑے پر تشدد بی جے پی کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار ..
تازہ ترین : 1

بھارت، گھوڑے پر تشدد بی جے پی کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

لکھنئو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء)بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں گھوڑے پر تشدد کرنا بی جے پی کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا، ڈنڈوں کے وار سے گھوڑے کو زخمی کرنے والے گنیش جوشی کو پولیس نے گرفتارکر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنئو میں ریاستی وزیر اعلی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بی جے پی کے رکن اسمبلی نے محکمہ پولیس کی ملکیت گھوڑے پر تشدد کیا تھا۔ گنیش جوشی نے ڈنڈوں کے وار سے شکتی مان نامی گھوڑے کے پاں کی ہڈی توڑ ڈالی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ گھوڑے کو مارنے کی ویڈیو سامنے آنے کے باوجود گنیش جوشی نے واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کیا اور کانگریس کی ریاستی حکومت پر انتقامی کارروائی کا الزام لگایا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 14:46:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں