چین اور امریکہ کے زیر انتظام ایٹمی حفاظتی مرکز نے کام شروع کر دیا

مرکز میں سالانہ 2000ایٹمی حفاظتی اہلکار وں کو تربیت دی جائیگی

جمعہ 18 مارچ 2016 14:41

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء/شنہوا) ایشیا پیسفک ریجن میں چین اور امریکہ کے تعاون سے دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی حفاظتی مرکز نے کا م شروع کر دیا ہے ، یہ سینٹر امریکہ اور چین نے مشترکہ سرمایہ سے تعمیر کیا ہے جس میں چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی اور امریکہ کے انرجی ڈیپارٹمنٹ نے حصہ لیا ہے ، اس سینٹر میں چین اور دیگر ملکوں کیلئے ہر سال 2000ایٹمی حفاظتی اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی ، چین اور امریکہ نے مشترکہ سرمایہ کاری کے ذریعے اس سینٹر کی تعمیر کا آغاز دسمبر 2013ء میں کیا تھا جس نے اب کام شروع کر دیا ہے ۔ اس کا اعلان یہاں بیجنگ میں اعلیٰ حکام نے کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :