راولپنڈی ‘ فوجی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران 8 افغان باشندوں سمیت 22 مشکوک افراد گرفتار

جمعہ 18 مارچ 2016 14:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) حساس اداروں اور پولیس نے فوجی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران 8 افغان باشندوں سمیت 22 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے راولپنڈی کی فوجی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 30 افراد گرفتار کیے گئے جن میں 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں جنہیں مزید تحقیقات کیلئے تھانہ پیرودہائی منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے سرکاری یونیفارم، ایس ایم جی، پستول، گولیاں، میگزین، گاڑیاں برآمد کی گئیں جبکہ آپریشن کے دوران 165 گھروں اور 377 افراد کے کوائف چیک کئے گئے تھے۔