کراچی ‘انسداد دہشت گردی عدالت نے عامر خان کیس میں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعہ 18 مارچ 2016 14:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کے خلاف مقدمے میں رئیس ماما، عمران اعجاز، نعیم ملا، شہزاد ملا اور منہاج قاضی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان کے خلاف دہشتگردوں کو رہائش فراہم کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں مفرور ملزمان رئیس ماما، نعیم، شہزاد، عمران اعجاز نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ پیش کردی۔تفتیشی افسر نے رپورٹ میں موقف اختیار کیا کہ مفرور ملزمان کے ریکارڈ اور پاسپورٹ کیلئے امیگریشن حکام سے رابط کیا ہے۔ مفرور ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے۔ جس پر عدالت نے رئیس ماما، عمران اعجاز، نعیم ملا، شہزاد ملا اور منہاج قاضی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :