بھارتی لیجنڈ کر کٹر سنیل گواسکر بھارت سے میچ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا
جمعہ 18 مارچ 2016 14:18
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان کیخلاف میچ سے قبل سابق کپتان سنیل گواسکرکو بھارت کیلیے خطرے کی بو آنے لگی، انھوں نے اپنے پلیئرز کو خبردار کیا کہ مہمان ٹیم ایڈن گارڈنز کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو چکی یہ چیزمیزبان کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
(جاری ہے)
گواسکر نے کہا کہ گرین شرٹس نے کولکتہ میں پہلے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو ہرایا پھر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی معرکے میں بنگلہ دیش کو مات دی، اس سے صاف ظاہر ہے کہ پلیئرز کنڈیشنز سے واقف ہو چکے اور اتوار کو انھیں اس کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔
سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں کبھی بھارت کو نہیں ہرا سکا۔ یہ بات بھی پلیئرز کیلیے تحریک کا باعث بنے گی، انھیں خود کو میزبان ٹیم کے سامنے منوانا ہوگا، آفریدی اور پوری ٹیم فتح کیلئے بھوکی دکھائی دیتی ہے، انھوں نے بھارتی بیٹسمینوں کا خاص طور پر عامر سے بچنے کا مشورہ دیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.