لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی,,,عدالت نے سستی شہرت کے لئے بلاجواز درخواستیں دائر کرنے پر درخواست گزار کو دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 مارچ 2016 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے دو بار آئین توڑا ,,ججز کو یرغمال بنایا,,,,پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ زیر التوا ہے.انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد، اکبر بگٹی کے قتل سمیت سنگین مقدمات بھی درج ہیں.

(جاری ہے)

حکومت پرویز مشرف کوعلاج کے نام پر بیرون ملک فرار کرانا چا ہتی ہے.
انہوں نے استدعا کی کہ پرویز مزرف کے خلاف زیرالتوا مقدمات کے ختم ہونے تک پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنےبکے احکامات صادر کئے جائیں.جس پر عدالت نے درخواست کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاعدالت نے سستی شہرت کے لئے بلاجواز درخواستیں دائر کرنے پر درخواست گزار کو دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا