رنبیر کپور قطرینہ کیف کے ساتھ اداکاری سے لطف اندوز ہونے لگے

جمعہ 18 مارچ 2016 13:28

رنبیر کپور قطرینہ کیف کے ساتھ اداکاری سے لطف اندوز ہونے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) قطرینہ کیف اور رنبیر کپور آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”جگا جاسوس “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔گزشتہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا تھا کہ قطرینہ کیف سابق بوائے سے علیحدگی کے باعث فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے سے انکار کرتے ہوئے مسائل کھڑے کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم 16مارچ کے روز ”کپور اینڈ سنز“کی سکریننگ پر رنبیر کپور نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کے مسائل کھڑے نہیں کیے گئے۔

انکا کہنا تھا کہ وہ اور قطرینہ کیف انوراگ باسو کی جگا جاسوس کی شوٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں اور چند دن کی فلمبندی باقی رہ گئی ہے۔ رنبیر کپور نے میڈیا کو بتایا کہ وہ قطرینہ کیف کے ساتھ جگا جاسوس کی شوٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے بہت لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ فلم کا پہلا موشن پوسٹر آئندہ ماہ کے اوائل میں ریلیز کیا جائے گا جو لازماً ان کے پرستاروں کو پسند آئے گا