زراعت سے متعلقہ محکموں کو یکجا کرکے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ماتحت کرنے کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کی ہے،وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی

جمعہ 18 مارچ 2016 13:17

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سردار سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد زراعت سے متعلقہ محکمے مختلف وزارتوں میں تقسیم ہیں‘ ان کو یکجا کرکے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ماتحت کرنے کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کی ہے‘ اس ضمن میں ہاؤس بھی تعاون کرے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سردار سکندر حیات بوسن نے کہا کہ ہم نے پلانٹ بریڈر رائٹس ایکٹ کو منظور کیا ہے۔ اپوزیشن کی طرح ہمیں بھی پاکستان عزیز ہے۔ زراعت سے متعلقہ جو چیزیں یا محکمہ جات ہیں ان کو وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے حوالے کریں۔ اس بارے میں وزیراعظم کو بھی سمری ارسال کر رکھی ہے۔ ایوان بھی اس سلسلے میں تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :